بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا گیا ہے، یہ کیس ہے کیا؟
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ‘ایسٹ ریکوری یونٹ’ کے سربراہ شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا جسے اپنے اثرورسوخ سے وفاقی کابینہ میں منظوربھی کروالیا۔سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے 6 دسمبر 2019 کو نیشنل کرائم ایجنسی کی رازداری ڈیڈ پر دستخط کیے۔بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا اور 24 مارچ 2021 کو بطور ٹرسٹی القادر یونیورسٹی کی دستاویزات پر دستخط کرکے بانی پی ٹی آئی کی مدد کی۔
بانی پی ٹی آئی نے خفیہ معاہدے کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈ کو حکومت پاکستان کا اثاثہ قرار دے کر سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ استعمال کیا گیا، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے اپنی کار خاص فرحت شہزادی کے ذریعے موضع موہڑہ نور اسلام آباد میں 240 کنال اراضی حاصل کی۔ذلفی بخاری کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے 458 کنال اراضی القادر یونیورسٹی کیلئے حاصل کی، اپریل 2019 میں القادریونیورسٹی کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے 100 سے زائد سماعتیں کرنے کے بعد 18 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کےخلاف یہ واحد کیس ہے جو ایک سال سے زائد عرصہ تک چلا، چار بار جج تبدیل ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی کابینہ کے ارکان بطور نیب گواہ پیش ہوئے۔نیب نے گزشتہ سال 13 نومبر کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی اور اڈیالہ جیل میں 17 دن تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کی۔
یکم دسمبر 2023 کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا اور ٹرائل شروع ہو گیا۔27 فروری 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نیب کی جانب سے 35 گواہوں نے بیانات قلم بندکرائے۔بانی پی ٹی آئی کےخلاف گواہی دینے والوں میں ان کی کابینہ کے رکن اور سابق وزیراعلٰی خیبرپختونخوا پرویزخٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی شامل تھے۔
عدالت نے کیس میں شریک ملزمان ذلفی بخاری، فرحت شہزادی، مرزا شہزاد اکبر، ضیاءالمصطفی نسیم سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر ان کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹ منجمد کرنے کا فیصلہ سنایادوران ٹرائل 190ملین پاوند ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کیٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کی۔ بانی پی ٹی آئی نے16 عدالتی گواہوں کی فہرست جمع کرائی تاہم عدالت نے گواہ بلانے کی درخواست مسترد کر دی190 ملین پاؤنڈ کیس میں چار بار ججز تبدیل ہوئے۔جج محمد بشیر، جج ناصرجاوید رانا، جج محمد علی وڑائچ اور پھر دوبارہ جج ناصر جاوید رانا نےکیس کی سماعت کی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں