190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کو تحویل میں  لے لیا گیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنایا جس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اور بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے کے وقت عمران خان، بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر پارٹی رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالتی فیصلے کے بعد جیل عملے نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا اور اب انہیں بھی اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا سیل پہلے سے ہی اڈیالہ جیل میں تیار کرلیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close