بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہو گئے جنہیں لیلاوتی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ صبح کے وقت ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اداکار کے گھر میں پیش آیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے دوران اداکار پر چھری سے حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چور سیف علی خان کے گھر میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا جہاں انہوں نے مزاحمت کی جس پر وہ زخمی ہو گئے۔واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیف علی خان کے مداحوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں