اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں رؤف حسن اور شعیب شاہین کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد دِہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ، رمنا، مارگلہ، اپبارہ ،کراچی کمپنی میں ایک، ایک مقدمہ جبکہ رؤف حسن کے خلاف تھانہ ترنول میں ایک اور تھانہ کوہسار میں 2 مقدمات درج ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی 13 درخواستیں 7 فروری تک منظور کی تھی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کرتے ہوئے 5، 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں