ویزا پالیسی کے حوالے سےاہم خبر

پاکستان کی جانب سے عراقی عوام کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عراق کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا ہے جس پر وفاقی وزیر تجارت نے بغداد میں جےایم سی اجلاس میں پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔پاکستان کی جانب سے عراقی عوام کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ پاکستانی تاجروں کے لیے عراقی ویزا پابندیوں میں نرمی کی درخواست کی گئی ہے۔

معاہدےمیں مذہبی سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عراق میں تعمیرِنو کے منصوبوں کیلئے پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی پر بات چیت کی گئی ہے۔عراقی طلبا کےلیے اسکالرشپس اور صحت کے شعبےمیں تعاون پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان اور عراق کے درمیان صنعتی تعاون کےفروغ کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close