بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں گزشتہ شب مسلح افراد نے لیویز چوکی پر حملہ کر دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور فون چھین لیے اور چوکی سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی مشینری کو بھی آگ لگا دی۔لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کوئٹہ] سبی اور سکھر شاہراہ پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لیتے رہے۔واقعے کے بعد فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں