اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایاز صادق کی واپسی کے بعد مذاکرات شروع ہو جائیں گے، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے میں تاخیر کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ منتقلی کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پیشکش کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے رابطے دونوں طرف نہیں بلکہ چاروں طرف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی لیکڈ واٹس ایپ گفتگو کے بارے میں رانا ثنااللہ نے کہا علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے سیاسی فوائد اور انہیں زہر دینے کی بات کی، اس جماعت کے لوگ آپس میں بھی لڑ رہے ہیں اور اداروں سے بھی لڑ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں