محکمہ موسمیات نے ملک کے کن علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی؟

اسلام آباد (پی این آئی) خیبرپختونخوا میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سردرہے گا۔خیبر پختونخوا کے بالائی اور پہاڑی علا قوں میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جاری رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چارسدہ،مردان،صوابی،نوشہرہ،ڈی آئی خان میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند پڑے گی۔دھند کے باعث ایم ون موٹروے جزوی طور پر بندرہے گی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق چترال،سوات،کوہستان،مانسہر ہ،ایبٹ آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 9ملی میٹر ریکارڈکی گئی۔بالاکوٹ میں 8،مالم جبہ 6،پتن4،کالام 2اور چترال میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں تین جبکہ کالام میں دو انچ برف پڑی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close