اسلام آباد (پی این آئی)16 جنوری سے ملک بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔8 روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر 15 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی منڈی کے اندر امریکی خام تیل کی ٹریڈ 74 ڈالر 78 سینٹ پر پہنچ گئی ۔8 روز کے دوران برطانوی برینٹ کی قیمت میں 3 ڈالر 27 سینٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ 74.23 سے بڑھ کر 77.50 ڈالر پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اکتوبر کے بعد ابتک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ ملک میں 15 جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں