عمرہ ٹکٹس کے بدلےشہری کو قتل کیے جانے کاتہلکہ خیز انکشاف

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مبینہ طور پر عمرے کے 2 ٹکٹس کے عوض شہری کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

یکم جنوری کو سبزہ زار میں قتل کی واردات کا معمہ حل کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ لاہور میں سال 2025 کا رپورٹ ہونے والا پہلا قتل شوٹر نے 2 عمرے کے ٹکٹس کے عوض کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مبینہ شوٹر عثمان کو ریاض نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق مقتول ریاض کو ہم زلف امتیاز نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا، قتل کی واردات مکان کے تنازع پر ہوئی، شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی فون کال سے ٹریس کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ بدھ بازار خریداری کے لیے آیا تھا، کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوع تک آیا، واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close