قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر علی امین گنڈاپور کا پیغام

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قائداعظم کے اصولوں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو اپنا کر ملک کی ترقی ممکن ہے۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا، ملک کی بقا و سلامتی ہماری ترجیح ہے۔علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہمیں سیاسی وابستگی سے بالا ہو کر اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہے۔یاد رہے کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا آج 148 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close