واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

تہران: ایران کی سائبر اسپیس کونسل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم واٹس ایپ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کی سائبر اسپیس کونسل، جو انٹرنیٹ کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، نے آج واٹس ایپ پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائبر اسپیس کونسل کے ارکان نے متفقہ طور پر واٹس ایپ اور گوگل پلے پر پابندی ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔سرکاری ایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ یہ پابندیاں ختم کرنے کے منصوبے کا پہلا قدم ہے۔خیال رہے کہ ایران میں واٹس ایپ پر گزشتہ 2 سال سے پابندی عائد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close