500 اور 1000 والے نوٹ فوراً تبدیل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) سوڈان کی حکومت کی جانب سے 500 اور 1000 والے نوٹوں کی فوری تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا، بینکوں میں لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان حکومت معاشی صورتحال کو بہتر بنانے اور جعل سازی کا مقابلہ کرنے کی کوشش میں مقامی کرنسی سے 500 اور 1000 پاؤنڈ کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔سوڈان حکومت کے اس فیصلے سے منفی اثرات نے جنم لیا ہے جس سے بحران پیدا ہوگیا ہے اور سوڈانی معیشت بھی متاثر ہو رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ 10 دسمبر کو نافذ ہوا، سوڈان کی مارکیٹیں تقریباً مکمل طور پر مفلوج ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ کئی شہروں میں بینکوں میں لمبی قطاریں لگ چکی ہیں شہری لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنی رقم کی منتقلی کی کوشش کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ رقم منتقل نہ کی تو وہ بیکار ہوجائے گی۔صورتحال انتہائی خراب ہے، تاجر اور شہری پرانے نوٹ قبول کرنے سے گریز کر رہے ہیں ، دکانوں ، فارمیسیوں ، گیس اسٹیشنوں نے پرانی نوٹ کے لین دین سے انکار کردیا ہے۔جس کے باعث شہریوں کیلئے روز مرہ کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close