اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جگہ ٹیسلا کمپنی کے سربراہ اور دنیا کی ارب پتی شخصیت ایلون مسک امریکی صدارتی منصب سنبھالیں گے، تاہم اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایلون مسک کے صدر بننے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ٹرمپ نے حال ہی میں اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قوانین کے مطابق صدر کے عہدے کے لیے ملک میں پیدا ہونا ضروری ہے۔ چونکہ مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی، اس لیے یہ اصول ان کے امریکی صدر بننے میں یقیناً ایک رکاوٹ ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے چند تنقید کا جواب دیا، خاص طور پر ڈیموکریٹس کی طرف سے، جنہوں نے طنز کیا کہ ایلون مسک دراصل ”صدر مسک“ کے طور پر شو چلا رہے ہیں۔ ڈیموکریٹس کی اس بات کا مطلب یہ تھا کہ مسک ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ میں ایک بڑا کردار ادا کر رہے ہیں۔ٹرمپ کی جانب سے بھرے مجمعے میں جواب دیا گیا کہ نہیں ایسا نہیں ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں