شدید سردی کی وارننگ دیدی گئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ شہر قائد میں کل سے سائبرین ہوائیں رفتار پکڑیں گی، کراچی میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چلیں گی۔

سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں تیز سائبرین ہوائیں چلیں گی، 24 اور 25 دسمبر کو شہر میں تیز ہواؤں کا امکان ہے، اس دوران سردی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سائبرین ہوائیں چلنے کے سبب دن کا درجہ حرارت 25 ڈگری اور رات کا درجہ حرارت 9 تا 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔دوسری جانب کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، گزشتہ دو روز کے دوران پارہ سنگل ڈیجٹ ریکارڈ کیا گیا، شہر میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ ، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرق سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے۔وادی کاغان کے پہاڑوں پر برفباری، سیاح لطف اندوز ہونے کیلئے شوگراں پہنچنا شروع

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں فضائی آلودگی کے ڈیرے ہیں، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ کے مطابق گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات کے لیے تمام اسٹاف ڈیوٹی پر موجود ہے۔

جی ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیوی مشنری کی مدد سے سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا، سیاح اور مقامی رہائشی غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ترجمان جی ڈی اے نے مزید بتایا ہے کہ سیاحوں اور مقامی افراد کی آمدورفت کے پیش نظر تمام اسٹاف گلیات میں موجود ہے۔جی ڈی اے کے مطابق کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے اسٹاف الرٹ ہے، سیاح گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چین کا استعمال ضروری کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں