اہم علاقےکو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دیدی گئی

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کُرم کو آفت زدہ قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے ضلع کرم میں ریلیف ایمرجنسی کی منظوری دے دی اور متعلقہ حکام کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی مشیر نے مزید کہا کہ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات اور اشیاء خور و نوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ ریلیف ایمرجنسی میں ادویات کی فراہمی، خوراک اور ایئر سروس کے ذریعے آمدورفت شامل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close