بالی وڈ میں مشہورِ زمانہ اداکاراؤں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور تنازعات کے قصے مشہور ہیں جس میں بات صرف لفظی جنگ تک محدود نہیں بلکہ ہاتھا پائی تک بھی پہنچی۔
ماضی میں اسی قسم کا ایک واقعہ بوبی دیول کی اہلیہ تانیا دیول اور سپر اسٹار کرینہ کپور کے درمیان 2001 کی فلم ‘اجنبی’ کے سیٹ پر پیش آیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ بوبی دیول، اکشے کمار اور کرینہ کپور کی اس فلم کا بپاشا باسو بھی حصہ تھیں، کرینہ نے اپنے ڈیزائنر کو بپاشا کے کپڑے بنانے سے روک دیا جس پر بوبی کی اہلیہ تانیہ نے بپاشا کی مدد کرنے کا سوچا۔
ان دنوں بپاشا باسو انڈسٹری میں نئی تھیں تاہم تانیہ کی جانب سے کیا جانے والا یہ اقدام کرینہ کی والدہ ببیتا کو ناگوار گزرا تو انہوں نے تانیا سے فلم کے سیٹ پر آکر بحث کرنا شروع کردی۔دوسری جانب کرینہ کو تانیہ کا ان کی والدہ ببیتا سے بحث کرنا اچھا نہیں لگا جس کے بعد وہ بھی اس بحث میں پڑگئیں اور بات یہاں تک پہنچی کہ تانیا نے غصے میں آکر کرینہ کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے کرینہ اور بوبی دیول کے تعلقات بھی متاثر ہوئے جب کہ کرینہ اور پباشا کے تعلقات آج تک خراب ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں