فیصلے کی تاریخ سامنے آ گئی

بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ آج نہیں سنایا گیا۔

تحریکِ انصاف کے وکیل خالد یوسف کو عدالتی عملے نے نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا۔عدالتی عملے نے نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف کو بھی محفوظ فیصلہ سنانے کی نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے عملے نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کا محفوظ فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ 18 دسمبر کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت مکمل ہو گئی تھی اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں