اسلام آباد (پی این آئی) نئے سال کی آمد کے موقع پر حکومت کی جانب سے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے بدھ یکم جنوی 2025 کو نئے سال کے موقع پر پرائیویٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 بروز بدھ کو سرکاری ملازمین کے لیے نئے سال کی خوشی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔وفاقی اتھارٹی نے اس حوالے سے ٹویٹر پر پوسٹ بھی شئیر کی اور اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری دفاتر جمعرات 2 جنوری 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
پرائیویٹ سیکٹر کی چھٹی
دبئی میں انسانی وسائل اور امارات کی وزارت (MOHRE) نے بھی اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2025 کو نجی شعبے کے ملازمین کے لیے بامعاوضہ عام تعطیل ہوگی۔ یہ نئے سال کی پہلی عوامی تعطیل ہے اور اس سے قبل جاری کی گئی سرکاری تعطیلات کی فہرست کے مطابق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں