پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دئے جانے کے بعد اپنی جماعت کو سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنے کی تجویز دی ہے۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے، میں اپنی پارٹی کو تجویز دیتا ہوں کہ ہمیں سول نافرمانی کی تحریک مؤخر کرنی چاہیے اور حکومتی کمیٹی کو موقع دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے مذاکراتی عمل میں دونوں فریقین مثبت کردار ادا کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے مذاکراتی عمل انتہائی ضروری ہے، امید ہے مذاکراتی عمل کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں