جنوبی افریقا میں 5.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یورپی بحیرہ احمر سیسمولوجیکل سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے جنوبی افریقا اور نمیبیا میں محسوس کیے گئے ہیں۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا میں زلزلہ 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ زلزلہ ملک کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کے شمالی علاقہ جات میں محسوس کیا گیا، البتہ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات فی الحال موصول نہیں ہوئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقا پر ہے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان آج تیسرا اور آخری ون ڈے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہو گا۔
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن سبقت حاصل ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز جنوبی افریقا نے دو صفر سے جیتی تھی، ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں