اسلام آباد (پی این آئی)حکومت نے باضابطہ طور پر جنوری 2025کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگو درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو بچایا جا سکے۔
سوئی ناردرن کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو 17 دسمبر 2024 کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ “16دسمبر 2024کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر صنعت و پیداوار، پیٹرولیم ڈویژن کے حکام، اور سوئی ناردن کے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔اجلاس میں حکومت نے جنوری 2025کے لیے اسپاٹ ایل این جی کارگو درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو بچایا جا سکے۔جنوری 14سے 24کے دوران 10دنوں میں 240، 350 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کے لیے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا گیا ہےجس کے تحت نائٹروجن کھاد بنانے والے پلانٹ ” ایگری ٹیک” کو پورے مہینے کے لیے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں