خدیجہ شاہ کو عمران خان سے ملاقات کیوں نہیں کرنے دی گئی؟

لاہور(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ کی تشکیل کردہ جیل اصلات سے متعلق ذیلی کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ کو اڈیالہ جیل میں عمران خان تک رسائی پاکستان پرزنز رولز 1978ء کے رول 560کے تحت نہیں دی گئی۔

ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ قانون بہت واضح ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل پابند ہے کہ اگر کسی قیدی کی ملاقات سے نقص امن کا خطرہ ہو تو وہ یہ ملاقات نہیں کروائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ جیلوں میں جب بھی ملاقاتوں پر پابندی لگتی رہی وہ اسی رول کے تحت لگتی رہی جو سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملاقات کروانے یا نہ کروانے کے حوالے سے اختیار دیتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رول 560کےتحت ہر ایسے کیس میں جہاں سپرنٹنڈنٹ جیل کسی قیدی کی ملاقات جو عام طور پر قانون کے مطابق کسی قیدی کا حق ہے کروانے سے انکار کرتا ہے وہ اس کی وجہ اپنی آرڈر بک میں تحریر کرے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی اصلاحاتی کمیٹی کے ارکان کو اڈیالہ جیل کے ہر بلاک اور بیرک تک رسائی دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اعلی حکام بھی جیلوں کے دوروں کے دوران ہر بیرک میں نہیں جاسکتے۔ پرزن ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ مشینری کا حصہ ہے اور اپنے فرائض نیوٹرل ہوکر سرانجام دینے کی کوشش کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں