برطانیہ اور یورپی یونین جانیوالوں کیلئےبُری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)2025 سےپاکستان سمیت دنیا بھر کے مسافروں کے لئے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک کے سفر کے لئے آن لائن پرمٹ اور رجسٹرڈ کرانے کی اضافی شرائط عائد کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اب بین الاقوامی مسافروں کو برطانیہ یا یورپی یونین کے بہت سے ممالک کی سرزمین پر قدم رکھنے سے پہلے آن لائن اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے انھیں خود کو رجسٹر کرانے کی ضرورت ہوگی۔ اسی طرح برطانیہ چاہے منزل نہ بھی ہوتو لاکھوں مسافروں کو صرف ٹرانزٹ کے لئے بھی پہلے آن لائن اجازت کے لیے اندراج کرنے کی ضرورت ہو گی ۔8 جنوری سنہ 2025 سے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور دیگر غیر یورپی ممالک کے زائرین جنھیں فی الحال برطانیہ میں مختصر قیام کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہے اب ان کو بھی برطانیہ میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔

ای ٹی اے حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو ایک آن لائن فارم بھرنا ہوگا اور انھیں اس کے لیے دس پاؤنڈ یا تقریباً پونے تیرہ امریکی ڈالر فیس کے طور پر ادا کرنا ہو گی۔درخواست دہندگان کو چند گھنٹوں میں پتہ چل جائے گا کہ آیا انھیں اجازت ملی ہے یا نہیں، لیکن کچھ معاملوں میں منظوری کے فیصلے میں تین کاروباری دن بھی لگ سکتے ہیں۔یہ اجازت نامہ انھیں برطانیہ میں چھ ماہ تک کے قیام کے لیے متعدد بار داخلے کے لیے کافی ہوگا اور یہ دو سال کی مدت کے لیے یا مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے جو بھی پہلے ہوں اس وقت تک قابل عمل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں