گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) آٹوموبائل کی دنیا میں گاڑیوں کے چند نئے ماڈلز نے خاصی توجہ حاصل کی ہے

۔ رینالٹ کا نیا 500 ہارس پاور ماڈل اسی کی دہائی میں سب سے مشہور ماڈل سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی سب سے پرتعیش سیڈان، جس پر DS فیکٹری کے مستقبل کا انحصار ہے، چار سال کی تاخیر سے ریلیز ہونے والی آسٹن مارٹن کی نئی سپر کار اور چین کی سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی کی آنے والی ایس یو وی گاڑی کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

الیکٹرک ٹربو

فرانسیسی کار ساز رینالٹ نے الیکٹرک سپورٹس ماڈل کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو کہ رینالٹ 5 ٹربو سے متاثر ہے جو سنہ اسّی کی دہائی میں اس کمپنی کا سب سے مشہور سپورٹس ماڈل تھا۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس نئی کار کا نام رینالٹ 5 ٹربو تھری ای (Renault 5 Turbo 3E) ہے اور یہ 2026 میں لانچ ہونے جا رہی ہے۔

رینالٹ 5 ٹربو تھری ای میں دو الیکٹرک موٹرز کا استعمال کیا گیا ہے جو کل 500 ہارس پاور پیدا کرتی ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے کار کی چیسس کاربن فائبر سے بنی ہیں اور رینالٹ کا کہنا ہے کہ 0 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے میں اسے صرف اور صرف 3.5 سیکنڈ درکار ہوتے ہیں۔

رینالٹ 5 ٹربو تھری ای (Renault 5 Turbo 3E) کے بارے میں کوئی اور معلومات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں تاہم میڈیا میں اس گاڑی سے متعلق ہونے والی پیش گوئی میں کہا جا رہا ہے کہ یہ کار محدود تعداد میں تیار کی جائے گی اور اس کی قیمت 100,000 یورو ($105,000) سے زیادہ ہوگی۔ ریگولر رینالٹ 5 الیکٹرک ماڈل کی بنیادی قیمت تقریباً 25,000 یورو ($26,200) ہے۔

لوکا ڈی میو کو 2020 میں رینالٹ گروپ کی باگ دوڑ سونپی گئی تھی جب کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چُکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close