بغیر تصدیق سوشل میڈیا پرپوسٹ کرنیوالے ہو جائیں ہوشیار،بڑا قدم اٹھا لیا گیا

وشل میڈیا پر بغیر کسی تصدیق کے پوسٹ کرنے والے شہری ہوشیار ہوجائیں، کراچی پولیس کی سوشل میڈیا فورس میدان میں آگئی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام پوسٹس کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیاہے، کے پی او میں قائم سوشل میڈیا فورس نے ہر پلیٹ فارم پر نگرانی شروع کر دی ہے۔سوشل میڈیا ٹیم کے انچارج امجد حسین کے مطابق سچی پوسٹس پر متعلقہ تھانے کو کارروائی کی فوری ہدایت دی جاتی ہے اور جو لوگ بنا تصدیق کے پوسٹ کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بلا تصدیق پوسٹ کرنے والوں کے خلاف پولیس کے علاوہ سائبر کرائم بھی کارروائی کرے گا۔پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بدامنی پھیلانے اور اشتعال انگیز پوسٹس کرنے سے گریز کریں اور کوئی پوسٹ وائرل کرتے وقت تصدیق ضرور کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close