صدی کے بدترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

فرانس کے جزیرے مایوٹے میں صدی کے بدترین سمندری طوفان چیڈو نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق 220 کلومیٹر ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں، سرکاری عمارتوں، اسپتال، سیکڑوں کچے مکانات اور درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔مقامی حکام نے طوفان سے ہزاروں اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے، فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے فی الوقت اموات کا تعین نہیں کیا جاسکتا۔طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر میں سڑکیں زیر آب آگئی، بجلی کے کھمبے گرگئے، طوفان کا رخ زمبابوےاور ملاوی کی طرف ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close