معروف اداکارہ کےگھر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے

 

پاکستان کی معروف اداکارہ سعدیہ غفار کے والد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

سعدیہ غفار نے ماڈلنگ کے ذریعے شوبزنس میں قدم رکھا جس کے بعد کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے سبب جانا پہچانا چہرہ بن گئیں۔انہوں نے سال 2011 میں ڈرامہ سیریل کس دن میرا ویاہ ہووے گاسے ٹی وی پر ڈیبیو کیاجس کے بعد مات، جہیز، گلِ رعنا،ایسی ہے تنہائی جیسے مشہور ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

اداکارہ نے فروری 2020 میں گلوکار و موسیقار حسن حیات سےمنگنی کرنے کے ایک ماہ بعد برس مارچ میں سے شادی کی تھی جس کے بعد سے وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں۔البتہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے کے ساتھ ساتھ اپنی اداکاراؤں دوستوں کے ساتھ بھی اکثر و بیشتر نظر آنے کی وجہ سے ناظرین اب تک انہیں بھولے نہیں۔

سعدیہ شادی کے کچھ عرصے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہوگئی تھیں اور اب اپنی فیملی کے ہمراہ وہیں مقیم ہیں۔شادی کے ایک سال بعد جوڑے نے پہلی بیٹی کو خوش آمدید کہا، جوڑے کے ہاں 7 جولائی 2021 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔فیملی کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزارنے والی سعدیہ کو حال ہی میں زندگی کے سب سے بڑے صدمے کا سامنا کرنا پڑا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اسٹوری کر کے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ آج صبح میرے والد انتقال کر گئے اور واپس اللہ کے پاس چلے گئے جیسے ہم سب کو جانا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے چند لمحات نکال کر اپنے والد کے لیے فاتحہ پڑھنے اور ان کی اخروی زندگی اور بخشش کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close