مسافر جیپ کو انتہائی خوفناک حادثہ پیش آ گیا

وادی نیلم میں مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حادثہ وادی نیلم کے علاقہ کیل مارگلہ کے مقام پر پیش آیا جہاں برف باری کی وجہ سے سڑک پر پھسلن کے باعث مسافر جیپ کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، تمام زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close