چینی کمپنی پنجاب میں موبائل فون بنانے کا کارخانہ لگائے گی

حکومت پنجاب کا چینی کمپنی سے موبائل مینوفیکچرنگ کارخانہ لگانے کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزیر صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی چینی کمپنی کے سی ای او سے ملاقات ہوئی جس میں محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور چین کی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پایا۔چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت چینی کمپنی پنجاب میں موبائل مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گی، چینی کمپنی کو کارخانہ لگانے کے لیے ہر ممکن سہولت دیں گے۔صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہترین وقت اور سازگار ماحول موجود ہے، خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کے مختلف چینی کمپنیوں سے آئی ٹی اور سولر ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں معاہدے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close