متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

دبئی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی نے حالیہ ملاقات میں پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے ویزا کے عمل کو تیز کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہر سال دنیا بھر سے لاکھوں سیاح متحدہ عرب امارات کا رخ کرتے ہیں، جو عرب خطے میں ثقافتی اور اقتصادی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ یو اے ای جدید انفراسٹرکچر اور دلچسپ تفریحی سرگرمیوں کی ایک منفرد آمیزش پیش کرتا ہے۔متحدہ عرب امارات غیر ملکیوں کو مختلف قیام کی مدت کے لیے وزٹ ویزا جاری کرتا ہے، جن میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔ عام طور پر سیاحتی مقصد کے لیے 30 یا 60 دن کا ویزا دیا جاتا ہے، جس کے لیے یو اے ای میں کسی ٹورسٹ کمپنی، ہوٹل یا میزبان کا اسپانسر ہونا ضروری ہے۔

30 دن کے وزٹ ویزا کی تازہ ترین فیس: 200 درہم

اضافی ٹیکس (ویلیو ایڈڈ ٹیکس – 5%)

اگر اسپانسر شدہ شخص یو اے ای کے اندر موجود ہو:

نالج درہم: 10 درہم

انوویشن درہم: 10 درہم

یو اے ای کے اندر ویزا فیس: 500 درہم

پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای کے ویزا عمل کو بہتر بنانا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔

30 دن کے وزٹ ویزا کے لیے ضروری دستاویزات

ایک عدد ذاتی تصویر

پاسپورٹ کی کاپی

شناختی کارڈ

دبئی کے حکمران شیخ محمد کے پوتے نے برطانیہ میں بڑی کامیابی حاصل کرلی
متحدہ عرب امارات میں قابل قبول میڈیکل انشورنس

متحدہ عرب امارات سے واپسی یا آگے سفر کا ٹکٹ

ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کی تفصیلات

دسمبر 2024 میں 30 دن کے وزٹ ویزا کی فیس

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں