2دن کیلئے عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفیکیشن بھی جاری

سندھ حکومت کی جانب سے 25 اور 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

25 دسمبر کو بانی پاکستان کی پئدائش اور کرسمس ڈے پر سندھ میں عام تعطیل ہوگی، یہ تعطیل سندھ کے ہر فرد کو ہوگی، جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو چھٹی ہوگی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بدھ کے روز تمام تر سرکاری دفاتر بند رہیں گے ، جبکہ نیم سرکاری دفاتر بلدیاتی کائونسل میں بھی عام تعطیل ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں