اسمارٹ فون رکھنے والے افراد مختلف مقامات پر سیلفی لینے کے جنون میں مبتلا ہوتے ہیں جس کے لیے خطرہ بھی مول لیتے ہیں اور ان کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون چھٹیاں منانے سری لنکا کی سیر کو گئی تھی، خاتون ٹرین میں سفر کررہی تھی جہاں اس نے خوبصورت نظاروں کو دیکھ کر چلتی ٹرین سے سیلفی لینے کا سوچا۔خاتون نے تیز چلتی ہوئی ٹرین کے دروازے سے باہر لٹکتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن اچانک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھی اور ٹرین سے باہر جاگری۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین جب قریبی اسٹیشن پر رکی تو خاتون سیاح کے ہمراہ اس کے دوست فوری حادثے کے مقام پر پہنچے اور خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے خاتون ٹرین سے جھاڑیوں میں گری جس سے اس کی جان بچ گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں