اسلام آباد (پی این آئی) چینی پندرہ روپے کلو مہنگی ہو گئی جبکہ سٹے بازوں نے جنوری کے لیے مزید آٹھ روپے زائد فیوچر ٹریڈ مقرر کردیا ، دوسری جانب ملک میں شوگر کا سٹاک وینٹی لیٹر پر چلنے لگا۔
مافیا پھر سے چینی مہنگی کرنے کے لیے متحرک ہو گیا ۔گزشتہ دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115سے بڑھ کر 125روپے ہو گیا جبکہ چھوٹے دکانداروں پر چینی کی فی کلو قمیت 125 سے بڑھ کر 140 روپے کلو ہو گئی ، ذرائع کے مطابق سٹے بازوں نے ماہ دسمبر کا فیوچر ٹریڈ 128 جبکہ جنوری کے لیے 133 مقرر کردیا جس سے آئندہ چینی مزید مہنگی ہوگی، مافیا کی جانب سے شوگر ایکسپورٹ اور گزشتہ سال کی نسبت 6,7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر چینی مہنگی کی جا رہی ہے
دوسری جانب ملک میں چینی کا سٹاک بھی کم ہونے لگا ہے ، تیس نومبر تک ملک میں شوگر کا سٹاک سات لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے چار لاکھ 13 ہزار میڑک ٹن ایکسپورٹ ہونی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں