کراچی: شہر کے ضلع وسطی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ یہ اقدام متحدہ لندن کے کارکنوں کی جانب سے ریلی کی صورت میں جمع ہونے کے بعد اٹھایا گیا۔
ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے تصدیق کی کہ قانون کی خلاف ورزی پر متعدد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں شر پسند عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب ہونے کی ممکنہ خطرات کا ذکر کیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور چار یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہو گی۔ کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی، جس کا مقصد ناخوشگوار صورتحال سے بچنا ہے۔
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں