بطور جج سپریم کورٹ مستعفی ہونے سے متعلق سوال پر جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیدیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے جسٹس منصور علی شاہ سے سوال کیا کیا آپ کے مستعفی ہونے سے متعلق افواہیں درست ہیں؟جسٹس منصور علی شاہ نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا یہ سب قیاس آرائیاں ہیں، بھاگ کر نہیں جائیں گے، جو کام کر سکتا ہوں، اسے جاری رکھوں گا۔سینئر جج سپریم کورٹ کا کہنا تھا ابھی ایک کانفرنس پر آیا اس کے بعد دوسری پر جا رہا ہوں، نظام کو جتنا بہتر کرنے کا اختیار ہاتھ میں ہے وہ کریں گے۔
قبل ازیں بچوں کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے بار بار سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں