مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 5 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 5 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی جبکہ ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید سمیت دیگر شامل ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت 13 دسمبر کو ملزمان پر فرد جرم عائد کرے گی، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں