یورپی ملک پرتگال میں رہنے یا سفر کرنے والے افراد کے لیے ایک وارننگ جاری کی گئی ہے کیونکہ اس سال یکم جنوری سے 31 اکتوبر تک ساحلوں پر 97 افراد ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔ پرتگالی فیڈریشن آف لائف گارڈز کے مطابق زیادہ تر اموات ان علاقوں میں ہوئیں جہاں حفاظت کا کوئی انتظام موجود نہیں تھا۔
سی این این پرتگال نے انکشاف کیا کہ تقریباً تمام ہلاکتیں (96.9 فیصد) بغیر نگرانی والے مقامات پر ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر (56.7 فیصد) اندرون ملک ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 43.3 فیصد اموات سمندر میں، 29.9 فیصد دریاؤں میں، 7.2 فیصد کنوؤں میں، 5.2 فیصد ڈیمز میں، اور 5.2 فیصد گھریلو سوئمنگ پولز میں ہوئیں۔
پرتگال میں اپریل سب سے مہلک مہینہ ثابت ہوا، جس میں 26.8 فیصد ڈوبنے کے واقعات پیش آئے۔ اس کے بعد اگست (13.4 فیصد) اور جولائی (11.3 فیصد) رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ زیادہ تر متاثرین مرد (77.3 فیصد) تھے ۔ ان میں 40 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 57.7 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق 30.9 فیصد واقعات میں عینی شاہدین نے متاثرین کو بچانے کی کوشش کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں