پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور عاطف خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عاطف خان کو ٹیلی فون کال کرنے پر آمادہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے، اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے کی بھی دعوت دی، عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی حامی بھرلی۔ پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے ایک دوسرے پر بیانات ماضی میں کئی بار منظر عام پر آ چکے ہیں، دونوں رہنما ایکدوسرے پر ماضی میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں