انٹرنیٹ سست نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ مسترد

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت مسلسل انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے انکاری ہے مگر کچھ ٹولز حکومت کے اس انکار کو یکسر مسترد کررہے ہیں۔

مختلف آن لائن سروسز جیسے واٹس ایپ، فیس بک، انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کو یا تو استعمال کرنا ممکن نہیں رہا یا وہ بہت سست روی سے کام کر رہی ہیں جس سے لوگوں کو ذہنی جھنجھلاہٹ کا سامنا ہے۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشار اور ملک کے دیگر حصوں میں صارفین کی جانب سے مختلف ایپس کے استعمال میں مشکلات کو رپورٹ کیا جا رہا ہے۔انٹرنیٹ کی سست روی کے مسئلے کا سامنا کافی دنوں سے صارفین کو ہو رہا ہے جس کی واضح وجہ تو معلوم نہیں مگر مختلف رپورٹس میں فائر وال سسٹم کی تنصیب کو اس کی ممکنہ وجہ قرار دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے صورتحال کو ٹھیک قرار دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں