انٹرنیٹ سروس کی رفتار شدید متاثر، کون کون سے علاقے شامل؟

 اسلام آباد (پی این آئی) کراچی اور پشاور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔۔۔۔۔ صارفین کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ

ناظم آباد، گلشن اور کارساز کے کئی مقامات پر انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر ہے۔۔۔۔۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں وائی فائی سروس میں بھی خلل آرہا ہے۔۔۔۔۔۔ پشاور کے مختلف علاقوں میں بھی انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔۔ صارفین کا کہنا ہے کہ براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close