تحریک انصاف کے اندر اختلافات سے متعلق پارٹی رہنما کا اہم بیان آگیا

پشاور(پی این آئی) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں ایسے اختلافات نہیں جس کی وجہ سے پارٹی ٹوٹ جائے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو ہٹانے سے متعلق علم نہیں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ مشال یوسفزئی کو ہٹانے سے متعلق صوبائی حکومت کا ترجمان ہی بتا سکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشال یوسفزئی نے کہا کہ میں نے میڈیا کو انٹریو دیا اس لیے ہٹایا گیا۔واضح رہے کہ مشال یوسفزئی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی معاون خصوصی کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔مشال یوسفزئی نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہیں معاونِ خصوصی کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے نجی ٹی وی کو انٹرویو کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close