علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپوراور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں بشریٰ بی بی اور وزیر اعلیٰ کےپی علی امین کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ہے، مقدمے میں 7 اے ٹی اے سمیت 20 دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے میں سینیٹر فیصل جاوید، عاطف خان اور اسد قیصر بھی نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 15 سے 18 ہزار افراد نے بشریٰ بی بی اور علی امین کی قیادت میں ڈی چوک پر حملہ کیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ہجوم کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، مسلح ہجوم میں ریاست مخالف تقاریر بھی چلائی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close