پی ٹی آئی قیادت کیلئے بری خبر، علی امین گنڈا کی گرفتاری؟

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کا معاملہ ، پی ٹی آئی قیادت احتجاج کا اعلان کر کے بری طرح پھنس گئی۔

تفصیلات کےمطابق احتجاجی کال کا اعلان کرنے والے بانی پی ٹی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے سر پر کفن باندھ کر نکلنے کا اعلان کر رکھا تھا،انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق علی امین گنڈا کو کے پی کے سے باہر نکلتے ہی عدالتی حکم پر گرفتار کیا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی قیادت احتجاجی کال واپس لینے کیلئے بھی کسی مناسب راستے کی تلاش میں بھی ناکام،احتجاج کیلئے مناسب تیاری میں کمی۔

دوسری جانب بشری بی بی کے سعودیہ کے حوالے سے بیان نے پارٹی کو بند گلی دھکیل دیا،احتجاجی کال واپس لینے کیلئے بیرسٹر گوہر کی پچھلے 48 گھنٹے کی مسلسل کوششیں بھی کامیاب نہ ہو سکی، حکومت کی جانب سے بھی مذاکرات کے دروازے بند کرنے پر پی ٹی آئی قیادت شدید مشکلات میں مبتلا ہے۔گزشتہ روز بیرسٹر گوہر کی قیادت میں احتجاجی کال واپس لینے کے لئے 6 پارٹی رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تھے، جیل حکام کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کیلئے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں