پی ٹی آئی نے انٹرنیٹ کی بندش کا توڑکر لیا

حکومت نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن پی ٹی آئی نے اس کا حل نکال لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے ایک کارکن شفقت ایاز نے ایک ایپلی کیشن ”Bridgefy“ کا ذکر کیا جو احتجاج کے دوران آپس میں رابطے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کے بھی کام کرے گی۔

ایاز شفقت نے ”ایکس“ پر لکھا کہ یہ ایپلی کیشن ایپل اور پلے اسٹور دونوں پہ موجود ہے اسے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں