حسن نواز کو لندن کی عدالت نے دیوالیہ قرار دے دیا

لندن ( پی این آئی) “ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی دعویدار ن لیگ کے حسن نواز خود دیوالیہ ہو گئے”۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دیوالیہ ہو جانے پر سینئر صحافی کاشف عباسی نے اہم سوال اٹھا دیا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کر سکتے وہ لوگ اتنی بڑی اور قیمتی جائیدادیں کیسے خرید لیتے ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن دعوٰی کرتی ہے کہ اس نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، لیکن اس جماعت کے قائد کا بیٹا خود دیوالیہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ برطانوی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رائل کورٹ آف جسٹس نے حسن نواز کے خلاف فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں عدالت نے حسن نواز کو ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قرار دے دیا، عوامی ریکارڈ رکھنے والے سرکاری یو کے گزٹ نے دیوالیہ ہونے کی تفصیلات شائع کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں