پی ٹی آئی اجلاسوں میں اراکین اسمبلی کی عدم شرکت، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعلیٰ ہاؤس کے پی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج سے متعلق اجلاسوں میں 10 اراکین نے شرکت نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان اور جنید اکبر سمیت 5 ایم این ایز نےکسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مالاکنڈ سے رکن صوبائی اسمبلی شکیل خان سمیت مردان، سوات، نوشہرہ اور صوابی سے تعلق رکھنے والے 4 ایم پی ایز نے بھی اجلاسوں میں شرکت نہیں کی۔رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے لیے میسج ملا ہوگا، نہیں دیکھا لیکن میٹنگ میں جانا ضروری نہیں بلکہ احتجاج کیلئے ورکرز کو نکالنا اہم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہنا تھا کہ مردان میں ہوں، مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، احتجاج کےاخراجات خود اٹھاؤں گا اور ہر صورت اسلام آباد جائیں گے۔دوسری جانب پارٹی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے چنا ہے، ان کے ساتھ ہیں، اجلاس میں شرکت ضروری نہیں، پارٹی سے جڑے ہیں، اسلام آباد ضرور جائیں گے۔مزید برآں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاسوں میں شرکت کیلئے سب کو بلایا گیا تھا، کوئی نہ آئے تو اس کی اپنی مرضی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں