لاہور(پی این آئی) سینٹرل پنجاب نے 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی طے کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام آدمی کو احتجاج میں شامل کرنے اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔صدر وسطی پنجاب محمد احمد چٹھہ کا کہنا ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد ہمارا حق ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ، بانی چیئرمین کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی و خودمختاری تحریک انصاف نہیں ملک اور عوام کا مسئلہ ہے ، اس نظام کو بدلنے کے لیے جدوجہد تیز کرنا ہوگی ۔
ریجنل جنرل سیکرٹری بلال اعجاز نے کہا کہ عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت سے نجات دلائیں گے ، تحریک انصاف منظم اور پرامن ایسی جدوجہد پہ یقین رکھتی ہے ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں