اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کرتے ہوئے کمرشل استعمال کیلئے فیر لانسر کی کیٹیگری متعارف کروا دی ہے ۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق کوئی بھی فرد کمرشل استعمال کیلئے وی پی این رجسٹرڈ کروا سکتا ہے، کمرشل استعمال کیلئے فری لانسرز کیٹیگری میں درخواست دی جاسکتی ہے، آئی ٹی کمپنیاں، بینک اور فری لانسرز پی ٹی اے ویب سائٹ پر وی پی این رجسٹرڈ کرا سکتےہیں، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ممبران بھی اِس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پی ٹی اے کا کہناتھا کہ اب تک 20 ہزار سے زائد کمپنیاں اور فری لانسرز وی پی این رجسٹرڈ کروا چکے ہیں ۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق وی پی این رجسٹریشن کیلئے آن لائن فارم مکمل کرنا اور بنیادی تفصیلات فراہم کرنا ضروری ہے ۔ جس میں شناختی کارڈ نمبر ، کمپنی رجسٹریشن کی تفصیلات، اور ٹیکس دہندہ کی حیثیت شامل ہیں۔ فری لانسرز کو وی پی این کی رجسٹریشن کے دوران تصدیق کیلئے اضافی معلومات فراہم کرنا ہونگی، فری لانسرز کو اپنے پروجیکٹ یا کمپنی کیساتھ وابستگی کی تصدیق کا ثبوت دینا ہوگا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق درخواست دہندگان کو وی پی این کنیکٹیویٹی کے لیے آئی پی ایڈریس بھی فراہم کرنا ہوگا، وی پی این کی رجسٹریشن مفت ہے جسکی 8 سے 10 گھنٹےمیں منظوری ہوجاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں