محکمہ موسمیات کی موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان ، کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ اسلام آباد ،بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش کی توقع ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں سموگ / ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تاہم مری، گلیات، جہلم، گجرات،سیالکوٹ اورنارووال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، جبکہ لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال ، گجرات، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر ،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں صبح /رات کے اوقات میں سموگ/ دُ ھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان تا ہم صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/ رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال ، دیر، سوات،مانسہرہ ،ایبٹ آباد، بٹگرام اورکوہستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں